بیرون ممالک اسکالرشپس پروگرامز اور داخلوں کی اہلیت ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے بیرون ممالک اسکالرشپس پروگرامز اور داخلوں کی اہلیت ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
اس سلسلے میں ایچ ای سی کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام ‘یو–سیٹ’ اور ہیٹ ٹیسٹ 19 اپریل کو منعقد ہوں گے۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ٹیسٹوں میں بہترین نمبر حاصل کریں کیونکہ اعلیٰ نمبرز حاصل کرنے والے امیدوار ہی غیر ملکی اسکالرشپس کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔۔
ایچ ای سی کے مطابق کمیشن ہر سال سفارتی چینل کے ذریعے غیر ملکی فنڈڈ وظائف کی پیشکش کرتا ہے، جن کے ذریعے پاکستانی طلباء کو بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
کمیشن نے طلباء اور اساتذہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکالرشپس کے حوالے سے صرف مستند معلومات پر یقین کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ یا جعلی اسکالرشپ اسکیم سے بچیں۔
ایچ ای سی کے مطابق بیرون ممالک اسکالرشپس کیلئے درخواست دینے سے قبل امیدواروں کیلئے ہیٹ اور ‘یو–سیٹ’ ٹیسٹ میں اچھے نمبرز حاصل کرنا ضروری ہے۔



















