Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای سی نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور جدید نصاب کی منظوری دے دی

بی ایس، ایم ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا نصاب صنعتی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
نیا تعلیمی نصاب ملک بھر کی جامعات میں 2026ء سے نافذ العمل ہوگا۔ نصاب میں نیٹ ورک سیکیورٹی، ڈیجیٹل فورنزک اور کرپٹو گرافی کی اسپیشلائزیشن شامل ہے، طلبا کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے انٹرنشپ اور پریکٹیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
قومی نصاب کمیٹی نے انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023ء کے تحت نصاب مرتب کیا۔ تعلیمی اداروں کو بنیادی ڈھانچے کی بنیاد پر مزید اسپیشلائزیشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔




















