Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایچ ای سی انٹرویسٹی والی بال چیمپئن شپ زون جے کے مقابلہ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ایچ ای سی انٹرویسٹی والی بال چیمپین شپ زون جے کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

جنوبی پنجاب کی پانچ یونیورسٹیوں کی ٹیمیں اس دو روزہ ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں، جس کا مقصد جوانوں میں ورزش کو فروغ دینا اور یونیورسٹیوں کے مابین تعاون کو بڑھانا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ "ہم ایچ ای سی کے تعاون سے اس اہم ایونٹ کی میزبانی کر کے خوش ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف والی بال کے شائقین کے لیے ایک بہترین موقع ہے بلکہ تعلیمی اداروں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک نئی مثال بھی قائم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طلباء و طالبات ہماری قوم کا سرمایہ ہیں اور اس طرح کی سرگرمیاں ان کی توانائی کو مثبت طور پر استعمال کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔”

ڈائریکٹر سپورٹس محمد ارقم اقبال نے بتایا کہ یہ چیمپین شپ یونیورسٹی کے طلباء کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گی اور ہم اسے کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر سمیت دیگر فیکلٹی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button