Breaking NewsEducationتازہ ترین
امریکہ کی ٹاپ 50 یونیورسٹیوں میں فلی فنڈڈ پی ایچ ڈی کرنے کا موقع

ایچ ای سی نے پاکستانی طلبہ کے لیے امریکہ کی ٹاپ 50 یونیورسٹیوں میں فلی فنڈڈ پی ایچ ڈی کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ سکالرشپس یو ایس پاکستان نالج کوریڈور پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جائیں گی، جس کے ذریعے منتخب طلباء کو امریکہ میں بہترین تعلیمی مواقع ملیں گے۔
سکالرشپ کے تحت طلباء کو مفت تعلیم، معاوضہ اور ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 نومبر 2025 ہے، اور ایچ ای سی نے تمام اہل طلباء کو درخواست دینے کی ہدایت کی ہے ۔




















