Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مالی خسارے کا شکار ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے ملازمین کےلئے ہیلتھ پالیسی کا اعلان کردیا

ایچ ای سی نے اپنے ملازمیں اور ان کے اہل خانہ کےلئے ہیلتھ پالیسی کا اعلان کردیا ہے، یہ فیصلہ ایچ ای سی کے 44ویں اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر مختار احمد نے کی۔

نئی پالیسی سے کنٹریکٹ ملازمین بلکہ چیئرپرسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ حکام بھی مستفید ہوں گے، اس اقدام کو بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عارضی عملے کو معاہدے کے بعد اس طرح کے مراعات کی پیشکش مالی طور پر قابل عمل نہیں ہے، خاص طور پر جب یونیورسٹیوں کو پہلے ہی فنڈنگ کی کمی کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ بجٹ میں کٹوتیوں کی وجہ سے ایچ ای سی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button