ایچ ای سی نے ایمرسن یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی کروانے کی منظوری دے دی
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری دے دی گئی ۔
تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ریاضی، زوالوجی اور انگریزی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے پی ایچ ڈی پروگرامز کے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اساتذہ اور طلبا ء مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایمرسن یونیورسٹی اور اس کے اساتذہ طلباء اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ نہایت مختصر وقت میں یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت اکیس بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کے آن لائن داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،سائبر کرائم، فرانزک سائنسنز جیسے جدید پروگرام پہلی بار جنوبی پنجاب کے طلباء کو میسر ہوں گے، جبکہ ایم فل اردو، انگریزی، زوالوجی ،کمیسٹری اور ریاضی کی کلاسسز جاری ہیں، اور آج ہی ایم فل اسلامیات کا این او سی جاری ہو چکا ہے ۔
مزید فخر کی بات ہے یہ ہے کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملتان میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے دس ٹاپر طلباء میں اپنے ہاتھ سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔