Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نئے مدارس بورڈ کے طلباء کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئے مدارس بورڈ کے طلبہ کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے ، اور ڈگریوں سے متعلق پالیسی بھی تشکیل دے دی ہے کہ مدارس بورڈز کے قیام سے قبل داخل ہونے والے طلباء کی ڈگریاں تصدیق نہیں ہوں گی۔
ایچ ای سی نئے مدارس کے طلباء کی شہادۃ العالمیہ کا مساوی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، نئے مدارس بورڈز سے الحاق شدہ اداروں میں منظور شدہ پالیسی کے برعکس داخلوں پر بھی پاپندی ہوگی۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مدارس میں داخلوں کیلئے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئے مدارس بورڈز کی ڈگریوں کی تصدیق کا ضابطہ مقرر کر دیا ہے، جبکہ کمیشن نے منظور شدہ مدارس کی فہرست بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے،اور طلباء کو ہدایت کی ہے کہ صرف منظوری شدہ مدارس میں ہی وہ داخلہ لیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button