Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایچ ای سی کی ٹیم کا ویمن یونیورسٹی کا دورہ مکمل

ترجمان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی ریویو ٹیم نے ویمن یونیورسٹی ملتان میں ادارہ جاتی کارکردگی اور بہتری کے جائزے (ریویو آف انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس اینڈ انہانسمنٹ) میں تین روزہ دوہ کیا۔

یہ جائزہ ایچ ای سی کے کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے تحت پائلٹ فیز میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی اور سہولت کاری ویمن یونیورسٹی ملتان کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے کی ل، اس دوران 11 رکنی ماہرین پر مشتمل ریویو ٹیم نے یونیورسٹی کی کارکردگی کو ریوو کے 16 معیارات کی بنیاد پر جانچا ان معیارات میں یونیورسٹی کا وژن اور مشن، اسٹریٹجک پلاننگ، گورننس اور قیادت، وسائل کی منصوبہ بندی، مالیاتی نظم و نسق، تعلیمی پروگرامز، فیکلٹی کی بھرتی و تربیت، طلبہ کی فلاح و بہبود، تحقیق، کمیونٹی انگیجمنٹ اور کوالٹی ایشورنس کے نظام سمیت دیگر اہم پہلو شامل تھے۔

ریویو ٹیم نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، سائنسی و کمپیوٹر لیبارٹریز اور انتظامی دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انفراسٹرکچر، تعلیمی و تدریسی سہولیات اور انتظامی خدمات کا عملی مشاہدہ کیا گیا اس دوران الحاق لینے والے کالجز کے معاملات، بین الاقوامی اشتراک، داخلہ پالیسیز، نصاب کی مطابقت، تدریسی معیار، تحقیق اور صنعت سے روابط، شفافیت، دیانت داری اور ادارہ جاتی کارکردگی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

جائزے کا بنیادی مقصد ویمن یونیورسٹی ملتان کی مجموعی کارکردگی، مضبوط پہلوؤں اور بہتری کے ممکنہ مواقع کی نشاندہی کرنا تھا، تاکہ مستقبل میں یونیورسٹی کو قومی اور بین الاقوامی معیارات سے مزید ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اس دوران فیصلہ سازی کے طریقہ کار، بجٹ کے استعمال، تحقیقاتی فنڈنگ، اخلاقی اصولوں کے نفاذ اور مسلسل بہتری کی حکمت عملیوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔

ریویو ٹیم نے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے انتظامیہ کی سنجیدہ کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اس ریو کی تفصیلی رپورٹ ایچ ای سی جلد جاری کرے گی ۔

دریں اثنا یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی کی جانب سے اس جائزے کو ویمن یونیورسٹی ملتان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے، جو ادارے میں معیارِ تعلیم، شفافیت اور ادارہ جاتی ترقی کے عمل کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ ا یچ ای سی کا یہ جائزہ ایک جامع اور شفاف نظام ہے، جو جامعات کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ویمن یونیورسٹی ملتان معیاری تعلیم، تحقیق اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پُرعزم ہے اور اس ریویو کے ذریعے ہمیں اپنی مضبوطیوں کے ساتھ ساتھ بہتری کے نئے مواقع بھی سامنے آئے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی اور عملہ ٹیم ورک کے تحت تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے، جبکہ ایچ ای سی کی رہنمائی اور سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button