Breaking NewsEducationتازہ ترین
مختلف جامعات کے 130 سکالرز منتخب

انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کیلئے ایچ ای سی نے مختلف جامعات کے 130 سکالرز منتخب کرلیے ہیں جنکی تمام شعبوں میں اعلیٰ عالمی یونیورسٹیوں میں تقرریاں کی جائیں گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن حکام کے مطابق انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کیلئے مختلف جامعات سے سکالرز منتخب کیے گئے ہیں، منتخب شدہ سکالرز بین الاقوامی جامعات میں اپنے تحقیقی منصوبے مکمل کرینگے۔
حکام نے بتایا کہ منتخب 130سکالرز کی تمام شعبوں میں اعلیٰ عالمی یونیورسٹیوں میں تقرریاں کی جائینگی، پروگرام کے تحت سکالرز جدید تربیت اور اعلیٰ تحقیقی کریں گے جو سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔















