Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی نے گریڈ بیس والوں کو 40 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی سفارش کردی

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و محکمہ سکولز ایجوکیشن کے گریڈ بیس میں کام کرنے والے ملازمین تاحال ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس سے محروم ہیں۔
ان ملازمین نے اخبارات و بذریعہ سوشل میڈیا مہم چلائی، جس پر اکاؤنٹنٹ جنرل اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب سے ایسے ملازمین کی تعداد اور ان پر اٹھنے والی رقم کا تخمینہ لگانے کا فریضہ سونپا گیا۔
اکاؤنٹس آفس کے مطابق ان کی تعداد 515 جبکہ ڈی پی آئی کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایسے ملازمین کی تعداد 425 ہے، جس پر ایچ ای سی نے ان ملازمین کو 40 فیصد الاؤنس دینے کی سفارش کردی ہے ۔




















