Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ڈاکٹر شازیہ افضل کیس؛ ایچ ای ڈی نے بڑا فیصلہ سنادیا

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے زکریا یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی کو ڈاکٹر شازیہ افضل کیس کا فیصلہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیل کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے زکریا یونیورسٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہراسمنٹ کمیٹی کے فیصلے کو عدالتی کارروائیوں سے مشروط نہیں رکھا جا سکتا ، وائس چانسلر کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یونیورسٹی کی ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی کے اس فیصلے کا ازسرِنو جائزہ لے، جس میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ افضل کے خلاف ہراسمنٹ کیس کو زیر التوا عدالتی کارروائیوں کے حتمی نتیجے تک ملتوی رکھنے کی سفارش کی گئی تھی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ "خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے تحفظ کے لیے ورک پلیس ایکٹ 2010” کی شق 4(4) کے تحت انکوائری کمیٹی کو تحقیقات شروع ہونے کے تیس دنوں کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات متعلقہ اتھارٹی کو جمع کرانا لازم ہے۔

قانون کے مطابق، کمیٹی کو کسی بھی وجہ سے معاملہ ملتوی رکھنے کا اختیار نہیں ہے زیرالتوا فوجداری کارروائیوں کا یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی کی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، ہراسمنٹ کمیٹی کا کام محکمانہ سطح پر معاملے کے حقائق کا تعین کرنا ہے اور اسے قانونی شواہد کی بنیاد پر آزادانہ طور پر فیصلہ کرنا چاہیے ، موجودہ صورت میں کمیٹی کا فیصلہ عدالتی کارروائیوں کے نتائج پر منحصر کرنا قانونی طور پر درست نہیں ہے۔
یونیورسٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہراسمنٹ کمیٹی معاملے کا ازسرِنو جائزہ لے اور اس کی نوعیت کے پیشِ نظر مناسب سفارشات پیش کرے۔

واضح رہے ڈاکٹر شازیہ افضل ہراسمنٹ کیس میں یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ 31 دسمبر 2025 کے حکم نامے پرڈاکٹر شازیہ افضل کی جانب سے 1 جنوری 2026 کو پیش کی گئی درخواست میں کمیٹی کے فیصلے پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جس پر ایچ ای ڈی نے مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button