Breaking NewsEducationHot Newsتازہ ترین
سرکاری کالجز کےلئے مزید دو ہزار انٹرنیز بھرتی کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی
محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری کالجز کی ڈیمانڈ کے بعد مزید دو ہزار کالج انٹرن مانگ لئے۔
وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کے لئے تین ہزار کالج انٹرن منظور کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، جن پر بھرتی کا عمل سست روی کاشکار ہے۔
جس کی وجہ سے تدریسی عمل میں نقصان ہورہا تھا جس پر سمر ی وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی کہ تین ہزار سے گزارہ نہیں ہوتا جبکہ مزید دو ہزار کالج ٹیچرز انٹرن دئیے جائیں محکمہ خزانہ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی سمری پر ورکنگ شروع کر دی۔