ویمن یونیورسٹی ملتان اور یو ای ٹی ملتان سمیت چار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملتان کی دو یونیورسٹیوں ل سمیت پنجاب کی چار یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر تعینات کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ان یونیورسٹیوں میں ویمن یونیورسٹی ملتان، نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان ، یونیورسٹی آف چکوال اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی شامل ہیں ۔
خواہش مند امیدواروں کو 12ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، تاہم پنجاب حکومت کی طرف سے ان یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تعیناتی کےلئے انٹرویو اور سیکروٹنی کےلئے سرچ کمیٹی کااعلان نہیں کیا گیا ہے۔
امکان ہے آئندہ ہفتے میں سرچ کمیٹی کا اعلان کردیا جائے، واضح رہے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ کے انتقال اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران کی اسلامیہ یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر تعیناتی کے بعد یہ سیٹیں خالی ہوئیں تھیں ۔




















