Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی کا پوسٹنگ کے منتظر اساتذہ کے تبادلے کرنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کو ایسے اساتذہ کی پوسٹنگ کا راؤنڈ کھولنے کی ہدایت کی ہے جن کی کہیں پوسٹنگ نہیں اور وہ سیکرٹری ایجوکیشن کے پول میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں۔
سی آئی ایس پر ڈیٹا اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور ایسے تمام مرد اور خواتین اساتذہ سے پورٹل پر درخواستیں دینے کے لیے کہا ہےجو کل تک جمع کرانا ہوں گی۔
16 دسمبر کو میرٹ لسٹ ویب سائٹ و موبائل ایپ پر لگا دی جائے گی سترہ اور اٹھارہ دسمبر دو دن ریڈریسل کمیٹی کے سامنے عتراضات پیش کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں، کمپیوٹر سسٹم میرٹ اور دستیاب آسامیوں پر مقابلہ دیکھتے ہوئے فیصلہ کر کے اٹھارہ دسمبر کو پوسٹنگ آرڈرز جاری کر دے گا۔
ٹرانسفر ہونے والوں کو 23 دسمبر تک جوائن کرنے کا وقت دیا جائے گا۔