Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز کے مرد لیکچرارز کی ترقی کےلئے ڈی پی سی 28 مارچ کو ہوگی
ڈیپارٹمنٹل پرموشن کیمٹی کا اجلاس 28 مارچ کو ہوگا جبکہ چالیس کیسز تاحال نہیں پہنچ پائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیارٹی نمبر1800 تک کے کیسز تو بھجوائے جا چکے ہیں، 1801 سے 1994 تک تقریباً چالیس کیسز تاحال مسنگ ہیں جن کے بارے میں انفارمیشن نامکمل ہیں کہ وہ بطور لیکچرر کام کر بھی رہے ہیں یا نہیں اور اگر موجود ہیں تو کیا رپورٹنگ آفیسر نے رپورٹ نہیں لکھی یا کاؤنٹر سائن نہیں ہوئی یا کوئی اور پیپرز دستیاب نہیں ہیں۔
جس پر ان لیکچررز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جتنے کیس مکمل کر کے بھجوائے جا سکتے ہیں بھجوائے جائیں ۔