Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای ڈی نے چھٹیوں کا مراسلہ جاری کردیا
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز اور یونیورسٹیاں 9 جنوری تک بند رکھنے کا مراسلہ جاری کردیا ۔
تفصیل کے مطابق ایچ ای ڈی نے حکومت کی ہدایت پر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی ہے، اب تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجز و یونیورسٹیاں دس جنوری کو دوبارہ سے کھلیں گی۔
اس سے قبل ہی افواہ گردش کررہی تھی کہ ایچ ای ڈی نے چھٹیوں میں توسیع نہیں کی، اور دو جنوری سے ادارے کھلیں گے، جس پر ایچ ای ڈی نے مراسلہ جاری کردیا۔