Breaking NewsEducationتازہ ترین
لیکچرارز کے ساتھ 200 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی کے لیے پرموشن لنکڈ ٹریننگ دی جائے گی

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے لیکچررز کے ساتھ ساتھ 200 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی کے لیے پرموشن لنکڈ ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کا انتخاب اس فائنل سنیارٹی لسٹ کے مطابق کیا جائے گا جو 20 مئی 2025 کو شائع کی گئی تھی، اس لسٹ کے مطابق سنیارٹی نمبر 283 سے 483 تک کے اسسٹنٹ پروفیسرز کو ٹریننگ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سنیارٹی نمبر 1 سے 282 تک وہ اسسٹنٹ پروفیسرز شامل ہیں جن کی پہلے ہی پرفارمنس اسکروننگ بورڈ (PSB) ہو چکی ہے اور وہ گریڈ 19 میں ترقی پا چکے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب کی جانب سے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی حتمی فہرست مرتب کی جا رہی ہے، جنہیں جلد پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے لیے نامزد کیا جائے گا، تاکہ ترقی کے عمل کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔




















