سرکاری کالجز کے 314 اساتذہ کو ترقی دے دی گئی
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے گریڈ 18 کے 314 اسسٹنٹ پروفیسر(مردانہ جنرل کیڈر) کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کردیا ہے۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ملتان کے محمد زبیر، قمرالزماں، نجیب محمود خان، محمد ریاض، غلام عابد خان،ساجد علی،مذکر احمد رانا،حافظ الہیٰ بخش، ذالفقار احمد،خدا بخش خان،سید مبشر رضا بخاری، ضلع بہاولپور سے ممتاز احمد،حق نواز خان، سلیم رضا،طاہر محمود غوری،محمد اسلم،محمد زاہد، خالد بشیر، محمد زاہد بشیر لودھی، دیوان سید آصف شہزاد،سید عبد العزیز بخاری،ابوذر منیر،مسعود اقبال، ضلع ڈیرہ غازی خان سے محمد عزیز احمد ،اشفاق احمد،غلام یاسین بیگ،خالد محمود،شیخ محمد مسعود، پیر بخش،ضلع بہاولنگر کے ظفر اقبال،محمد اصغر، محمد سلیم،عامر ندیم سہیل،رشید احمد،ضلع لیہ سے نیک محمد،بشارت احمد،غلام یسین،محمد اسحاق،محمد اکرم،ضلع مظفرگڑھ کے عبد الرحمٰن سومرو،خالد محمود ناصر،منظور حسین گوندل،ضلع رحیم یار خان کے محمد حسن احمد،ملک خدا بخش،صفدر علی ساجد،اختر محمود،سید حامد علی کاشف،زاہد اختر شاہین ،ضلع وہاڑی کے سید غلام محمد بخاری،محمد اکرم،سجاد اللہ،سرفراز خان،محمد زاہد اقبال، عبدالخالق، بھکر کے رب نواز،محمد اسلم انصاری، مشتاق احمد،رضا حسین سیال، عبدالرحمان ثمر،سید مبشر علی مبشر،جام پور کے محمد طارق ،عارف والا کے سید نجف علی،ضلع خانیوال کے محمدالیاس ،ڈاکٹر احسن علی،سید عامر علی،راؤ رونق علی یونس،محمد اشرف شامل ہیں۔