Breaking NewsEducationتازہ ترین
بیچ 2012 کے چار سو زائد لیکچررز کو ترقی دے کر اسسٹنٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کر دی گئی
طے شدہ شیڈول کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری کی زیر صدارت ہوا، جس میں چار سو سے زائد مرد لیکچررز کے کیسز پیش کئے گئے جن میں سے اکثریت کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی کی سفارش کر دی گئی ہے۔
اجلاس کے منٹس کی تیاری شروع کردی گئی ہے، 10 دن کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اس کی منظوری دیں گے اور بعد ازاں ان کی پوسٹنگ پرپوزل تیار کر کے ایک مرتبہ پھر منظوری حاصل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔