Breaking NewsEducationتازہ ترین
ساڑھے چا ر سو سے زائد خواتین کالج اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی
ڈی پی سی کا دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا، جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کی ، جس میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ،نمائندہ ایس اینڈ جی اے ڈی ،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہائر ایجوکیشن اور سیکشن آفیسر کنفیڈنشل ہائر ایجوکیشن بطور ممبران شریک ہوئے ۔
پہلے روز خواتین لیکچررز کے سنیارٹی نمبر 511 تا 1101 کے ترقی کے کیسز میں سے تقریباً دو سو خواتین کے کیسز زیر بحث آئے، اور ان کی ترقی کا فیصلہ ہو گیا۔
دوسرے روز بقیہ چار سو کیسز زیر بحث آنے تھے، مگر اڑھائی کے قریب کیسز کی منظوری دے دی گئی ہے ۔