محکمہء ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے 433 ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے پنجاب کے سبھی ڈویژنوں کے 433 ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
لیو انکیشمنٹ حاصل کرنے والوں میں درجہ چہارم کے ملازمین چوکیدار، بیلدار مالی نائب قاصد ڈرائیو ر لیبارٹری اٹینڈنٹ جونئیر کلرک سینئر کلرک برسر لیبارٹری اسسٹنٹ ،لیکچررز ،اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ز شامل ہیں۔
لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن ڈویژن وائز ہے، جس میں ساہیوال ،ملتان، گجرانوالہ، راولپنڈی ،بہاولپور،فیصل آباد ،لاہور،ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا ڈویژن سے ریٹائر ہوئے والے ملازمین شامل ہیں ۔
ساہیوال کے 42 ملازمین کے لیے دو کروڑ ، ملتان کے43 ملازمین کی لیے چار کروڑ چھ لاکھ چھتیس ہزار نو سو تئیس روپے ،گجرانوالہ کے ساٹھ ملازمین کے لیے پانچ کروڑ باون لاکھ بتیس ہزار تین سو بتیس روپے راولپنڈی کے 54 ملازمین کے لیے پانچ کروڑ تراسی لاکھ نو ہزار چھ سو اسی روپے بہاولپور کے ملازمین کے لیے تین کروڑ نواسی لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو اسی روپے فیصل آباد کے اکیاون ملازمین کے لیے پانچ کروڑ ستر لاکھ اٹھانوے ہزار دو سو اکیاسی روپے، لاہور ڈویژن کے ایک سو اکتیس ریٹائر ہوئے والے ملازمین کے لیے سولہ کروڑ باسٹھ لاکھ ننانوے ہزار نو سو سترہ روپے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پچیس ملازمین کے لیے دو کروڑ انتالیس لاکھ چوبیس ہزار دو سو ترتالیس روپے اور سرگودھا ڈویژن کے چوبیس ملازمین کےلیے دو کروڑ دو لاکھ پچاسی ہزار ایک سو چودہ روپے منظور کیے گئے ہیں۔