Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 5سال کے کنٹریکٹ پر اسسٹنٹ لیکچرار بھرتی کرے گا

کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کا 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا، اور اس حوالے سےپنجاب بھر کے تمام ڈویژن میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز کی 7 ویں سکیل میں بھرتیاں کی جائیں گی۔
اسسٹنٹ لیکچررز کیلئے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں پاس کرنے والے افراد اہل تصور ہوں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب کے تمام کالجوں میں 616 اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا۔
اسسٹنٹ لیکچررز کی آسامی کیلئے امیدواروں کو متعلقہ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فارم جمع کرانا ہوگا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پانچ سالہ کنٹریکٹ پر اسسٹنٹ لیکچررز کی بھرتی کیلئے 21 جنوری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔



















