کالجز میں نئے تعلیمی سال کیلئے فیس سٹرکچر جاری
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز میں نئے تعلیمی سال کیلئے فیس سٹرکچر جاری کر دیا، انتہائی کم فیسیں مقرر کرکے کالجز کو مختلف مدوں میں ماہانہ اضافی فیسیں اور فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی اجازت دے دی۔
بتایا گیا ہے کہ ایف اے،آئی کام،آئی سی ایس،جنرل سائنس کی ایڈمیشن فیس 80 اور ماہانہ ٹیوشن فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سیکنڈ شفٹ کیلئے ماہانہ اضافی 300 روپے مقرر کیے گئے ہیں ۔ایف ایس سی ایڈمیشن فیس 65 اور ماہانہ فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بی ایس سی ایڈمیشن فیس 175 اور ماہانہ فیس 60 روپے، بی کام ایڈمیشن فیس 85 اور ماہانہ فیس 100 روپے ،ایم ایس سی ہوم اکنامکس کی ایڈمیشن فیس 300 اور ماہانہ فیس 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایم اے اور ایم سی سی کی ماہانہ فیس یونیورسٹی پالیسی کے مطابق مقرر کر دی گئی ہے۔
ایچ ای ڈی کی جانب سے کالجز کو مقرر سرکاری فیس کے علاوہ کالج کی سطح پر اضافی فیس اور فنڈز اکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔