Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

400 کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا طریقہ کار جاری

حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 400 کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا طریقہ کار جاری کردیا۔

بتایاگیا ہے کہ 400 سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرنسپل کی تعیناتی کا کرائیٹیریا جاری کر دیا ہے۔

پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے درخواستیں 10 ستمبر تک وصول کی جائینگی، امیدوار کی تعلیمی قابلیت کے نمبر 10 ہونگے۔ اے سی آرز کے 20 نمبر، مدت ملازمت کے 10 اور سنیارٹی کے 5 نمبر مختص کیئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹو تجربہ کے 20 نمبر، کالج پوسٹنگ کے 10، ٹریننگ ورکشاپ کے 5 نمبر مختص کیئے ہیں۔ اسی طرح رزلٹ کے 10 اور انٹرویو کے بھی 10 نمبر مختص کیئے گئے ہیں۔

انٹرویو پینل ٹاپ 3 میں سے کسی ایک کو چنے گا، پرنسپلز کو 3 سال کیلئے تعینات کیا جائے گا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button