Breaking NewsEducationتازہ ترین
کورونا کے وار جاری:ہائی رسک اضلاع میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجز تاحکم ثانی بند
انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی معطل کردی گئیں ، یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلہ جاری
ہائی رسک اضلاع میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجز تاحکم ثانی بند ، انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی معطل کردی گئیں ، یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ ہائی رسک 17 اضلاع میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری کالجز تاحکم ثانی بند کردئے جائیں جبکہ مشروط طور پر جاری انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو فوری طورپر معطل کیا جاتا ہے اس فیصلے پر فوری عمل کیا جائے تاہم یونیورسٹی میں سابق پریکٹس کے مطابق ان لائن اکیڈمک سرگرمیاں جاری رہیں۔


















