Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹریننگ میں بصارت سے محروم امیدواران کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پروموشن لنکڈ ٹریننگ میں شریک بصارت سے محروم امیدواران کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس ضمن میں متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر میں ایسے امتحانی مراکز قائم کریں جہاں امیدواران کی رسائی آسان ہو اور ماحول مکمل طور پر آرام دہ ہو۔
جاری ہدایات کے مطابق بصارت سے محروم امیدواران کے لیے تحریری امتحان کے دوران خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

امتحانی سنٹر میں ہر امیدوار کے لیے ایک معاون فرد تعینات کیا جائے گا جو رینک کے اعتبار سے امیدوار سے ایک گریڈ کم ہوگا، تاکہ امتحان کے دوران ضروری معاونت فراہم کی جا سکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدام مساوی مواقع کی فراہمی اور خصوصی افراد کے لیے سازگار تعلیمی ماحول یقینی بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بصارت سے محروم اساتذہ اور افسران کو پروموشن کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ برابری کی بنیاد پر امتحان دے سکیں گے۔

متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانی مراکز میں سہولت، خاموشی اور مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ امیدوار یکسوئی کے ساتھ تحریری امتحان مکمل کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button