Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہارڈ شپ بنیاد پر 293 مرد و خواتین کالج اساتذہ کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ہارڈ شپ بنیادوں پر مرد و خواتین کالج اساتذہ کے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مجموعی طور پر 293 کالج اساتذہ کے ٹرانسفر/پوسٹنگ آرڈرز جاری کیے گئے ہیں جن میں 181 خواتین، 99 مرد اساتذہ جبکہ 12 ایسے اساتذہ بھی شامل ہیں جو ایک طویل عرصے سے محکمہ کے ڈسپوزل پر تھے اور مستقل پوسٹنگ کے منتظر تھے۔

ذرائع کے مطابق ان تبادلوں میں مختلف گریڈز کے اساتذہ شامل ہیں، سیٹوں کی کمی کے باعث متعدد کیسز میں سیٹوں کو کنورٹ کیا گیا اور ضرورت کے مطابق نومنکلیچر تبدیل کرکے اساتذہ کو ایڈجسٹ کیا گیا تاکہ ہارڈ شپ بنیادوں پر درخواست دینے والے اہل اساتذہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اساتذہ تنظیموں اور متاثرہ اساتذہ نے محکمہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہارڈ شپ بنیادوں پر تبادلوں سے نہ صرف تعلیمی و گھریلو مسائل میں کمی آئے گی بلکہ اساتذہ کی کارکردگی اور تدریسی ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

تاہم بعض حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ اساتذہ کی پوسٹنگ کے لیے مستقل اور شفاف پالیسی مرتب کی جائے تاکہ عارضی انتظامات اور سیٹ کنورژن کی نوبت کم سے کم آئے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق جاری کیے گئے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور متعلقہ کالجز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ تعینات ہونے والے اساتذہ کو بروقت چارج دلایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button