بارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ

واسا کے سیوریج ڈویژنوں نے بارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن مکمل کر کے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کر دی ۔
ہفتہ کے روز علی الصبح ملتان میں ہونے والی بارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران ، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کے لیے طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ۔
اس دوران ایم ڈی واسا قیصر رضا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت کی، اور انہوں نے لمحہ بہ لمحہ شہر بھر میں نکاسی آب کے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی ۔
انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کے نشیبی ایریاز میں متعلقہ سیوریج سب ڈویژن کو ترجیحی بنیادوں پر مشینری کے ذریعے بارش کا پانی کلیئر کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس دوران ایم ڈی واسا کو ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر 10 ملی میٹر، کڑی جمنداں 10 ملی میٹر ، پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 6ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
جس پر ایم ڈی واسا قیصر رضا نے تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی، اور انہوں نے تمام افسران کو مزید بارش کی پیشگوئی کے سلسلے میں الرٹ رہنے اور اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا ۔
دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے 17 جولائی کو صوبائی حلقہ پی پی 217 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے متعلقہ سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژنوں کے افسران اور سٹاف کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی ہے، اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبائی حلقہ کی حدود میں نکاسی وفراہمی آب کی بلاتعطل سہولیات کو یقینی بنائیں۔


















