Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے کا حکم جاری

ڈی پی آئی جنوبی پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سکولوں تعلیمی سیشن اس وقت ختم ہونے کے قریب ہے اس لئے ضروری ہے کہ سکولوں میں مانٹرنگ کو سخت کیا جائے ۔
کلاسز کی سرگرمیوں کو قریب سے مانیٹر کیا جائے ، اساتذہ کی کارکردگی کو بھی چیک کیا جائے۔
امتحان میں طلبا کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔
اس کےلئے ضروری ہے کہ مانیٹرنگ آفیسر سکولوں کی مینجمنت ، کلاس روم مینجمنٹ ، روزانہ ، ویکلی ٹسٹ سسٹم، انٹی ڈینگی سرگرمیاں،سپورٹس سرگرمیوں کا احیا، روشنی میگزین سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے ۔
تمام آفیسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ روزانہ کم سے کم دو دو سکولوں کا دورہ کیا جائے، اور اپنی سفارشات ساتھ رپورٹ ارسال کی جائے ۔

















