Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کمپیوٹر سکینڈل؛ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم، نئی خزانہ دار تعینات کردی گئیں

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر نے کمپیوٹر سکینڈل سامنے آنے پر نئی خزانہ دار کو تعینات کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی میں کرپشن کی گونج؛ وائس چانسلر ان ایکشن، خزانہ دار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

جاری مراسلہ مراسلے کے مطابق شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مصباح مرزا کو بغیر کسی اضافی مالی فائدے کے فوری طور پر خزانہ دار تعینات کیا جاتا ہے، وہ تاحکم ثانی کام کرتی رہیں گی جبکہ ان کے ساتھ شعبہ اکنامکس کی اسسٹنٹ پروفیسر نورین صفدر کو بھی اسسٹنٹ خزانہ دار تعینات کردیا ہے اور ان کو فوری چارج سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف اس سکینڈل کی تحقیقات کےلئے وائس چانسلر نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جس کے سربراہ زکریا یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبد العلیم خان ہوں گے جبکہ ممبران میں زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری اور ایچ سی سی کے نمائندہ شامل ہیں۔

کمیٹی اس خریداری کی قانونی حیثیت اور اس میں ہونے والی بےضابطگیوں کے بارے میں انکوائری کرے گی اور رپورٹ تیار کرکے ایچ سی سی کوارسال کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button