Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بڑے تبادلے

زکریا یونیورسٹی کا آر او تبدیل کر دیا گیا، ڈاکٹر مقرب اکبر کو دوبارہ سے ریذیڈنٹ آفیسر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی نے پروفیسر طاہر محمود کی درخواست پر ان کو آر او کے عہدے سے ریلیو کردیا ہے، اور اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر مقرب اکبر کو ریذیڈنٹ آفیسر کا اضافی چارج دے دیاہے، ا ور ان کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح زکریا یونیورسٹی کے چیئرمین ہال کونسل اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کوتبدیل کردیا گیا۔
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے چیئرمین ہال کونسل کو تبدیل کردیا، ڈاکٹر مقرب اکبر کی جگہ ڈاکٹر شکیل رندھاوا کو یہ اسائمنٹ دی گئی ہے، جبکہ سابق آر او ڈاکٹر طاہر محمود کو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز تعینات کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button