Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سی ای ایجوکیشن ملتان کو ہٹا دیا گیا، مزید چار اضلاع میں بھی افسروں کے تبادلے کردئیے گئے

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ رات اہم انتظامی تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت مختلف اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ضلعی تعلیمی افسران کے تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے) ملتان کی خدمات فوری طور پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں اور وہ اپنے موجودہ عہدے سے سبکدوش کر دیے گئے ہیں، ان کی جگہ مس طاہرہ عزیز چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے) مظفرگڑھ کو فوری طور پر تبادلہ کر کے ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مس نزہت پروین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ویمن ایلیمنٹری ایجوکیشن) ملتان کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے) مظفرگڑھ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح مسٹر محمد یاسین خان چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے) گجرات کا تبادلہ کر کے انہیں وزیر آباد میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ اختر علی خان چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے) وزیر آباد کو گجرات میں اسی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں و تبادلے پنجاب سروسز ایکٹ 1974 کے سیکشن 9 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، تعلیمی حلقوں کے مطابق ان انتظامی تبدیلیوں کا مقصد اضلاع میں تعلیمی نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانا اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button