Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز میں 18 مستقل پرنسپل تعینات

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز ملتان ،پہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 18 مستقل پرنسپل تعینات کرنے کے آرڈرز جاری کیے گئے۔
ان میں بہاولپور ڈویژن کے کالجز میں کل آٹھ مستقل پرنسپل تعینات کیے گئے، جن میں پانچ مرد اور تین خواتین ، ملتان ڈویژن میں کل چھ جن میں پانچ خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
اسی طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کل چار جن میں تین مرد اور ایک خاتون پرنسپل شامل ہیں کو تعینات کرکے آرڈرز جاری کر دئیے گئے۔


















