Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز کو کرکٹ ٹیمیں بنانے کی ہدایت کردی

ایچ ای ڈی سے تمام کالجز کو مراسلہ جاری کیاگیا ہے کہ وہ اپنی ٹیمیں تشکیل دیں، اور اسکی رپورٹ ایک روز میں کریں۔
جس کے بعد صوبے کے کالجز میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کالجز میں نئے داخلے نہیں ہوئے ہیں، جبکہ کلاسز بھی آف ہیں ۔
ایسے میں ٹیمیں کہاں سے تشکیل دیں ، مراسلے میں 24 گھنٹے میں ٹیم تیار کرنے کا کہاگیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 12رکنی سکواڈ کا نام ارسال کیا جائے ۔
جس پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی پریشان ہیں کہ سکواڈ 14رکنی ہوتا ہے جو انجری کی صورت میں متبادل کام آتا ہے۔
مگر ایچ ای ڈی کے اس مراسلے نے صوبے بھر کے کالجز کی انتظامیہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔


















