Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر ایجوکیشن نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کردی

پنجاب میں سردی کی شدت کے پیش نظر ہائیر ایجوکیشن نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

حکومت پنجاب کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں موسم کی شدت کی وجہ سے محکمے کے 22 دسمبر 2025 کو جاری کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام سرکاری اور نئی ہائیر ایجوکیشن اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے ماتحت تمام اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 10 جنوری 2026 سے 16 جنوری 2026 تک اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالج 18 جنوری تک بند رہیں گے اور چھٹیوں بعد 19 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

اس دوران 4 سالہ بی ایس پروگرام کلاسز، بورڈ اور یونیورسٹیوں کے شیڈول امتحانات جاری رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button