سکولوں میں ہاکی لیگ کی تیاریاں شروع

ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی ہدایت پر ہاکی لیگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ہاکی لیگ کے سلسلے میں ٹریننگ اور سلیکشن کیمپ 27ستمبر سے29 ستمبر منعقد ہوگا۔
تمام تحصیلوں کے نجی اور سرکاری سکولوں کے ہاکی کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور سلیکشن کیمپ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہاکی ٹرائلز بارے لیٹر ارسال کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ میل کھلاڑیوں کا کیمپ گورنمنٹ ہائی سکول جامعہ العلوم نیو ملتان میں جبکہ فی میل کھلاڑیوں کا کیمپ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد میں منعقد ہوگا۔
کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
میل کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جامعہ العلوم نیو ملتان احمد یار سیال، پی ای ٹی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ سجاد حسین، پی ای ٹی گورنمنٹ ہائی سکول اقبال سیکنڈی داود خان اور پی ای ٹی گورنمنٹ مسلم ہائی سکول قیصر رضا پر مشتمل ہوگی ، جبکہ فی میل سلیکشن کمیٹی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد نمبر 2 کی فزیکل ایجوکیشن ٹیچر(پی ای ٹی) رومانہ بخاری، پی ای ٹی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیراں غائب اسماء بتول، پی ای ٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلطان پورہ صبا پروین اور پی ای ٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاٹے پور محترمہ فضا پر مشتمل ہوگی۔
چار رکنی سپورٹس کمیٹی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فزیکل ایجوکیشن، سجاد حسین ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فار سپورٹس اور پی ای ٹی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سمیجہ آباد مختار احمد شامل ہیں۔


















