ہزارہ کمبائینڈ /ہزارہ ہاکی کلب کوئٹہ اور جانباز کلب میاں چنوں کے درمیان ہاکی میچ
پنجاب حکومت اور کمشنر ملتان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ہزارہ کمبائینڈ /ہزارہ ہاکی کلب کوئٹہ اور جانباز کلب میاں چنوں کے درمیان ایک ہاکی میچ ملتان آسڑوٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل میں کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں کا تعارف بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ ہاکی پلیئر قلب رضا سے کرایا گیا، جبکہ میچ کے مہمان خصوصی نیشنل ہاکی پلیئر سربراہ سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ کراچی پروفیسر خالد منیر تھے۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا سفر بہت طویل ہوگیا ہے، لیکن کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، جلد ہی کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ یوگا۔
پروفیسر خالد منیر نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد قابل تحسین ہے۔حکومت پنجاب اور کمشنر ملتان کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ایک شاندار میچ کا انعقاد کیا ہے، جس پر شائقین ہاکی ان کے مشکور ہیں۔
دریں اثناء کھیلے گئے میچ میں جانباز کلب میاں چنوں نے دو کے مقابلہ میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے اختتام پر معزز مہمان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف۔گلزار پاشا۔تنویر۔فقیر حسین۔اسد حبیب۔صبا حبیب بھی موجود تھے۔