Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہاکی کے سابق اولمپیئن شہناز شیخ کی زکریا یونیورسٹی ملتان آمد

قومی کھیل کے سابق اولمپیئن شہناز شیخ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر سابق صدر ہاکی ایسوسی ایشن ملتان حامد چوہدری ، منیجر میپکو ملتان وسیم اور آر او ڈاکٹر طاہر محمود بھی موجود تھے۔

سابق اولمپیئن شہناز شیخ نے وائس چانسلر کے ساتھ ہاکی کی یادوں کو تازہ کیا , اور اس بات پر زور دیا کہ سپورٹس کو شعبہ ایجوکیشن کے انڈر ہونا چاہیے تاکہ نوجوان طلباء طالبات شوق کے ساتھ ہاکی اور دیگر کھیلوں میں اپنی دلچسپی کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں۔

شہناز شیخ نے زکریا یونیورسٹی میں آسٹروٹرف کی تنصیب پر مسرت کا اظہار کیا، اور کہاکہ یونیورسٹی اکیڈیمی بنائے تو میں اپنی خدمات فری آف کاسٹ دوں گا۔
انہوں نے کہاکہ ہاکی کا بڑا ٹیلنٹ ہے، اور میں اس کھیل کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شہناز شیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قومی کھیل کے فروغ کے لیے یونیورسٹی میں آسٹروٹرف بچھا رہے ہیں، اور میں توقع کرتا ہوں کہ مستقبل ہاکی کا ہی ہوگا۔

ملاقات کے بعد زکریا یونیورسٹی سپورٹس کمپلیکس کے سامنے سابق اولمپیئن شہناز شیخ نے وائس چانسلر کے ہمراہ یادگاری پودا بھی لگایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button