Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں نمائندگی خطے کے لئے اعزاز ہے، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان

کھیل صرف مقابلہ نہیں بلکہ کردار سازی، خود اعتمادی اور قیادت کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہیں۔ نیشنل سطح پر ملتان کی نمائندگی کرنا اور کامیابیاں حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ضرورت صرف درست رہنمائی اور مواقع کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام
نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ملتان کی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں کھلاڑیوں، کوچز، سپورٹس آفیشلز اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے مزید کہا کہ نوجوان اپنی زندگیوں میں کھیل کو بھی حصہ بنائیں، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی لازمی ہیں، ویمن یونیورسٹی سپورٹس سے وابستہ طالبات کو میرٹ پر مکمل فیس، ٹرانسپورٹ فیس ہوسٹل فیس معاف کے ساتھ میس بھی فری فراہم کرتی ہے ویمن یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ کھیل پر بھی مکمل توجہ دیتی ہے۔

ملتان پریس کلب کا بیڈ منٹن کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد زبردست کاوش ہے، انہوں نے اساتذہ اور والدین کے کردار کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور کھیلوں کے میدان کا باہمی تعلق مضبوط ہونا چاہیے تاکہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھ سکیں۔

صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہاکہ ملتان پریس کلب ہمیشہ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کھلاڑیوں کے لیے بھی کھیلوں کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں ملتان کی ٹیم کا حصہ لینا ہی قابل تعریف ہے انشا اللہ مستقبل میں یہی کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہا کہ
ملتان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کارکردگی حوصلہ افزاء ہے جونیئر سطح پر ایسی کامیابیاں مستقبل میں قومی سطح کے اسٹار کھلاڑیوں کی بنیاد بنتی ہیں۔

تقریب سے سینئر نائب صدر خالد چوہدری،سینئر سپورٹس جرنلسٹس اظہار عباسی. شاہد لودھی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ملتان پریس کلب کے نائب صدر شریف جوئیہ. چیئرمین ایگزیکٹو ممبر ندیم حیدر ہانس سینئر صحافی آغا شاہد عظیم. شعیب لطیف. دلزیب اکاش سمیت دیگر افراد تقریب میں شرکت تھی، آخر میں مہمانان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ. صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم. ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے بیڈ منٹن کھلاڑیوں ایان خان لودھی. مہر نگار. دعا آفاق. مریم سرفراز. سومیا اعجاز. محمد احمد .عبداللہ طاہر. فہد حسینی. احمد بلال. محمد عبداللہ. محمد حسن. نین تارا. آفیشلز محمد انیس خان. محمد اقبال. شاہد شرجیل میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کہ اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کھلاڑیوں نے صدر شکیل انجم کی قیادت میں ملتان پریس کلب کی سپورٹس کے نئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button