Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مکان کی تعمیر کےلئے 20لاکھ تک کا قرضہ دینے کافیصلہ:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کا آغاز وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے، پروگرام کے تحت مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ دیں گے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے اخوت کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت کوبلاسود قرضوں پر رومان مگسا سے ایوارڈ ملا ہے ، اخوت پاکستان میں گراں قدرخدمات انجام دےرہاہے، انھوں نے غریب طبقے کو 250 ارب کا بلاسود قرضہ دیا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی کی شرح تیز کرنے پر توانائیاں لگارہےہیں، وزیراعظم عمران خان غریب طبقے کو فنڈز دینا چاہتے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کا آغاز وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے، کامیاب جوان پروگرام میں فصل کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا قرضہ مل سکتا ہے اور مکان کی تعمیرکیلئے20لاکھ کاقرضہ بھی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام میں صحت کارڈبھی ہوگا، بلاسودقرض عوام کی نچلی سطح تک مددکیلئےاہم ہیں، تین چار سال میں عوام کی نچلی سطح پرانقلاب نظرآئےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button