Breaking NewsEducationتازہ ترین
آٹھویں بورڈ کا امتحان لینے والے عملے پر نوازشیں

سپرنٹنڈنٹ کو 7000 اور نگران عملےکو 4000 روپے فی پیپر معاوضہ ملے گا، تعلیمی بورڈ میں یہ معاوضہ700 سے 1500 روپے فی پیپر دیا جاتا ہے۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے تناسب کے مطابق نگران عملے کے معاوضے میں فی الفور اضافہ کیا جائے اور اساتذہ کے معاوضوں سے کی جانے والی ٹیکس کی کٹوتی فوری طور پر ختم کی جائے۔
اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر معاوضوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ امتحانی ڈیوٹیاں قطعا نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر اساتذہ کے مطالبات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



















