Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کے سکولوں میں چراغاں کے نام پر بڑے بڑے بل بنانے کا انکشاف

ملتان کے سکولوں میں جشن آزادی کے موقع پرچراغاں کے نام پر بڑے بل بنائے گئے ہیں جبکہ موقع پر لائٹس کی ایک دولڑی لگاکر کام پورا کرلیا گیا۔
جس کی سب سے بڑی مثال نواں شہر چوک پر موجود گرلز سکول نمبر ایک ہے، جس کی دروازے پر لائٹس کی صرف ایک لڑی لگائی گئی۔
شہریوں نے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پرجاری کردیں ،جبکہ ایجوکیشن آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پریکٹس مضافات کے سکولوں میں ہے مگر اب شہر کے سکولوں میں بھی شروع ہوگئی ہے جو افسوس ناک ہے، اعلیٰ حکام کو اس کانوٹس لینا چاہیے ۔



















