Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سول لائنز کالج کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبوں کا اعلان

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے ملتان کے سول لائنز کالج کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز کے سیمینار ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک عامرڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا ویثزن تعلیم یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔

سول لائنز کالج فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کررہا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب کالج کو کمیونٹی کالج کا درجہ مل چکا ہے، جو یقینا کالج اساتذہ وسٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں 500 طالبات سمیت 2500 طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں ۔

حال ہی میں کالج میں 8 مضامین میں بی ایس چارسالہ پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے جس کے بعد کالج میں ایک الگ بلاک تعمیر کرنےکی ضرورت محسوس کی جارہی تھی،
جس پر میں اس کالج میں بی ایس کلاسز کیلئے ملک صلاح الدین ڈوگر بلاک کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ اسی سال دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

معاون خصوصی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پرنسپل حیدر عباس گردیزی کی قیادت میں کالج نے تمام شعبوں میں شاندار نتائج پیش کیے ہیں۔

کالج کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہوں گا۔کالج میں ہزاروں طلباو طالبات کیلئے جدید واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیا جائے گا جبکہ کالج میں مین گیٹ سے ایڈمن بلاک تک میٹل روڈ کے منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر پرنسپل حیدر عباس گردیزی نے کالج کے مسائل کے خصوصا طلباو طالبات کیلئے کلاس رومز کی کمی کے حوالے سے بریف کیا اور انہیں یہ بھی اگاہ کیا کہ کالج کی بلڈنگ کا ایک بلاک پہلے ہی کامرس کالج کے زیراستعمال ہے۔

جس پر ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ سول لائنز کالج ملتان کا اہم ترین تعلیمی ادارہ ہے ۔ملتان شہر کا کوئی بھی عوامی نمائندہ اسے نظرانداز نہیں کرسکتا۔
کالج کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button