Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمپیوٹر کے بعد اب نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف

کمپیوٹر کے بعد اب نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف، سوالات غلط ہونے سے بچے کنفیوژ ہیں اور انھیں امتحانات کی تیاری کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹر کے بعد نہم ریاضی کی کتاب میں غلطیوں کا انکشاف ہوا، صفحہ نمبر 73 پر ایکسر سائز نمبر فور پوائنٹ تھری میں غلطی ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوال غلط ہونے سے جواب بھی غلط ہوجاتا ہے، معائنہ کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتاب میں غلطیوں کی بھرمار ہے کمپیوٹر کی کتاب میں ماؤس کو چوہا لکھ دیا گیا تھا۔

پیکٹاء کو فی الفور معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، پرائیویٹ پبلیشرز اور پیکٹاء کی جانب سے چھاپی گئی کتاب کے سوالات میں فرق ہے، بچے سوالات حل کرنے میں کنفیوژ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button