Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں تبادلوں کا جھکڑ چل گیا، ڈپٹی سیکرٹری سے لیکر خاکروب تک تبدیل

سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ملتان خرم شہزاد نے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردیں ، جس کیو جہ سے بورڈ کے نظام کو شفاف طریقے اور احسن طریقے سے چلانا بتایا جارہا ہے ۔

جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ عارف کو کنڈکٹ برانچ سے فنانس برانچ ، محمد انور شاہ کو سہولت سنٹر سے انٹر برانچ ، محمد اسلم بھٹہ کو سیکریسی برانچ سے سہولت سنٹر، محمد حنیف کمال کو میٹرک برانچ سے سیکریسی برانچ، عابد مجید کو رجسٹریشن برانچ سے سٹور برانچ، اسسٹنٹ لعل محمد کو امبوسنگ برانچ سے میڑک برانچ ، محمد یونس کو فنانس برانچ سے کنڈک برانچ ، محمد عارف پرچہ سینئر کلرک کو انٹر برانچ، محمد اختر کو کنٹرولر سے انٹر برانچ، جواد نعیم بھٹی کو سکینگ سے میڑک برانچ، ثاقب ارسلان کو سکینگ سے کیمپس برانچ، محمد علی کو سکینگ سے ڈسپلن برانچ، محمد قاسم کو کنڈکٹ برانچ سے ڈسپلن برانچ علی رضا عوان کو ایڈمن سے سکینگ برانچ ، فرزانہ خدا بخش کو سہولت سنٹر سکینگ برانچ ، عمران حیدر تصدیق سیل سے ایوارڈ سیکشن نائب قاصد محمد ارشد حیات کو ایڈمن برانچ سے میڑک برانچ محمد راشد کو سیکریسی سے انٹر برانچ تبادلہ کردیا گیا ۔

جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محمد روف کھوکھر کو مجاہد صدیقی کی جگہ میڑک برانچ کا اضافی چارج دے دیاگیا ، لیگل سیل کا اضافی چارج روف کھوکھر سے لیکر ڈاکٹر حافظ فدا حسین کو دے دیاگیا۔

ڈسپلن سیکشن کا اضافی چارج عبد الغفار سے لیکر محمد سرور وسیم کودے دیاگیا ، مجاہد حسین صدیقی کو میڑک برانچ سے انٹر برانچ تبادلہ کردیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button