Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انسانی حقوق ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام 10دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرہ

کمیشن برائے ا نسانی حقوق ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام 10دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا, جس کی قیادت کونسل ممبر نذیر احمد نے کی۔
اس مو قع پر مظاہرین نے پاکستان خصوصآ جنوبی پنجاب میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہو ئی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس مو قع پر کونسل ممبر نذیر احمد نے کہا کہ ملک میں صنفی امتیاز،ماورائے عدالت ہلاکتیں،پولیس مقابلے،نجی ٹارچر سیل اقلیتوں کے مسائل بیروزگاری اور مزدوروں کی حق تلفی وقت گزرنے کے ساتھ بڑھ رہی ہے اس کے باوجود سرکاری سطح پر کوئی حکمت عملی نظر نہیں آتی ہے۔
اس سلسلہ میں اقوام متحدہ بھی تشویش کا اظہار کرچکا ہے خصوصآ لاپتہ افراد کا معاملہ سنگینی اختیار کرتا جارہا ہے۔صرف جنوبی پنجاب کی بات کریں تو تین ماہ کے دوران 190 خواتین کو اغوا،جنسی زیادتی 130،کالا کالی اور غیرت کے نام پر قتل 18،گھریلو جھگڑوں اور دیگر تنازعات کے باعث 80 سے زائد خواتین کو جینے کے حق سے محروم کیا گیا 3 کو جبری فروخت،8 تیزاب گردی،7 کاروکاری،4 خواتین کو زندہ جلایا گیا۔90 نے خودکشی کی ہے۔
پرامن مظاہرہ میں شامل تمام شرکائکی جانب سے سیالکوٹ میں ہونے والی سری لنکن شہری پریانتھاکماراکی ہلاکت، فیصل آباد میں خواتین پر جسمانی تشدد اور بے حرمتی اور رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر ماں سمیت 3جواں سالہ بیٹیوں کو قتل کرنے کے واقعات کی پر زور مزمت کی گئی۔
شرکاء کی جانب سے ریاست سے پرزور مطالبہ کیا گیاکہ ایسے ہونے والے پرتشدد واقعات کی فوری روک تھام کرے اور ایسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دے اور متاثرین کو تحفظ اور انصاف فراہم کرے۔
مظاہرہ کے آخر میں شرکاء کی جانب سے انسانی حقوق کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
مظاہرے میں کونسل ممبر نذیر احمد، فیصل تنگو ا نی،طا ہر الماس، فر حت عبا س، قسیل محمود،نو شین بلو چ، کا مڑ یڈ یا مین،طا ہر شیخ، خا لد محمود قریشی، انیلہ اشرف، کا مڑ یڈ لیاقت چو ہا ن،محمد اکمل ودیگر شر یک ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button