Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبہ بھر میں سینکڑوں اساتذہ نے ترقی لینے سے انکار کردیا
محکمہ سکولز نے اساتذہ کی ترقی کےلئے کیس طلب کئے تھے مگر بہت سی درخواستیں ایسی آگئیں کہ اساتذہ کو ترقی کی ضرورت نہیں ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں ترقی نہ لینے کے حوالے سے سینکڑوں کیسز موجود ہیں، جس پر پنجاب میں ترقی نہ لینے کے معاملے پر پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کو فوری جواب جمع کروانے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔
اساتذہ کس وجہ سے محکمانہ ترقی نہیں لینا چاہتے اس حوالے سے فوری جواب جمع کروائیں گے۔ تمام ایجوکیشن اتھارٹیز متعلقہ اساتذہ سے حلف نامہ لازمی لیں گی۔ ایجوکیشن اتھارٹیز حلف نامہ لینے کے بعد میرٹ میں پیچھے رہ جانے والے اساتذہ کے پروموشن کیس جمع کریں گی۔