Breaking NewsEducationتازہ ترین
دو لاکھ ، 86 ہزار سے زائد اے سی آر تعطل کا شکار، تاریخ میں توسیع

ل محکمہ سکولز نے اساتذہ اور ملازمین کی اے سی آر مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی مدت میں 15 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکولز کی طرف سے اے سی آر مکمل کرکے جمع نہ کرانے پر حتمی وارننگ جاری ہوچکی ہے، تاہم اس کی مدت میں تیسری بار توسیع کردی۔
اب تمام آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے وہ کاونٹر سائن کرکے 15 اپریل تک اے سی آر جمع کرائیں گے ، اس وقت مکمل اے سی آر کی تعداد 63ہزار 590 ہے ، جبکہ دو لاکھ ، 86ہزار سے زائد اے سی آر تعطل کا شکار ہیں۔



















