ہنرمند پروگرام کے تحت اورینٹیشن تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہنرمند پروگرام کے تحت اورینٹیشن تقریب کا انعقاد۔
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں وزیر اعلیٰ مریم نواز ہنرمند پروگرام کے تحت شارٹ کورسز میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے اورینٹیشن تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر (جنوب) ٹیوٹا انجینئر محمد اسد خان، پرنسپل جی سی ٹی ملتان انجینئر عبد الواسع اور پروگرام کے فوکل پرسن انجنئیر مدثر رشید نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد اسد خان نے کہا کہ ہنرمند پروگرام حکومتِ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ سے ہم آہنگ فنی مہارتیں فراہم کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تربیت کے دوران نظم و ضبط، پیشہ ورانہ رویے اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔
پرنسپل انجینئر عبد الواسع نے طلبہ کو میرٹ پر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ انجینئر مدثر رشید نے طلبہ کو اپنی تربیت کو سنجیدگی سے لینے اور خود کو خود کفیل بنانے کی تلقین کی۔
تقریب میں ٹائل فکسر، اسٹیل فکسر، شٹرنگ و سکفولڈنگ اور میسن کے کورسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔



















