Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حسین ہوم ٹیکسٹائل ملز ملتان آل پاکستان کینڈی لینڈ فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں

حسین ہوم ٹیکسٹائل ملز ملتان آل پاکستان کینڈی لینڈ فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

بہاولپور گرائونڈ پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں حسین ہوم ٹیکسٹائل ملز ملتان نے پاکستان کی ٹاپ رینکنگ ٹیموں میں شامل افغان کلب چمن کو ایک گول سے شکست دے دی۔

اس کامیابی پر انٹرنیشنل فٹ بالرز شرافت حسین۔ غلام رسول خان ۔تاج دین تاجی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو عشروں کے دوران ملتان کی کسی بھی ٹیم نے آل پاکستان سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور اس کا سہرا ملتان سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل فٹ بالر و قومی سپورٹس آرگنائزر عابد حسین کے سر ہے جن کی انتھک محنت سے ملتان کا فٹ بال ایک بار کامیابیوں کی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button